بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلی کے گھر پر خفیہ تحقیقاتی ادارے نے چھاپہ مار کرغیر قانونی کان کنی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعلی یادیوروپا اور ان کے دیگر رشتہ داروں کے گھر پر چھاپہ مار کراہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ سی بی آئی کی نو رکنی ٹیم نے یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کارروائی کی۔
یادیو روپا پر وزیر اعلی کی حیثیت سے کان کنی کے ٹھیکوں میں بدعنوانی کرنے اور غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں۔