کراچی: دستی بم حملے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) قائد آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے ہوٹل پر حملہ، ایک نوجوان ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور علاقے میں زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔

شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں پل پر سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ہوٹل پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ کے لوگ اور پولیس کے ساتھ ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ گیارہ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی 22سالہ واجد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ طہار نوید کے مطابق قائد آباد میں ہوٹل پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا ۔ قائدآباد پل سے دستی بم پھینکنے والے موٹر سائیکل سوار تھے۔ زخمیوں میں ہوٹل کا مالک سیف اللہ، ملازم راشد، ریاض اور واجد سمیت دس شامل ہیں۔ ہوٹل پر دستی بم حملے کے واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی ٹریفک اور دکانوں پر پتھراؤ کیا اور دکانیں اور کاروبار بند کرا دیا۔