آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) آسٹریلیا نے افغانستان کے لیے سالانہ 100 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا تین سالوں کیلئے افغانستان کو سالانہ سو ملین ڈالرز کی امداد سے اتحادی فوج کے انخلا اور سکیورٹی فورسز کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کرنے کے لیے تعاون کی حد میں دی جائے گی۔
جولیا گیلارڈ نے کہا کہ 2014 میں افغانستان میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کے حوالے کردی جائیں گی اور اتحادی افواج افغانستان چھوڑ دینگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارا کام مکمل نہیں ہوگا چونکہ افغان فورسز کو مضبوط کرنے کے لیے افغان حکومت کو امداد اور تعاون کی ضرورت رہی اور افغانستان میں استحکام آسٹریلیا سمیت تمام اتحادی ممالک کے مفاد میں ہے اور ہم اس مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کو امداد اور مدد جاری رکھیں گے۔