لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے معافی مانگے بغیر نیٹو سپلائی بحال کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت نے ملکی خود مختاری صرف 365 ملین ڈالر پر بک گئی ہے۔
برطانیہ کے تین روزہ دورے پر روانگی سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیحکومت کے حتمی فیصلے کے بعد تحریک انصاف اپنا لائحہ عمل طے کرے گی لیکن اگر پارلیمنٹ کی قراردادوں کو ایک طرف رکھ کے فیصلہ کیا گیا تو پارلیمنٹ کا جواز نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے لوگوں پر66ہزار روپے فی منٹ قوم کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی چوری جب چیف جسٹس پکڑتا ہے تو پارلیمنٹ خود مختار بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرادادوں کے مطابق امریکا کو ڈرون حملے روکنے چاہیئں۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کو کرپٹ حکمرانوں کا راستہ نہ روکنے کی سزا مل رہی ہے۔ سرکاری ادارہ خسارے میں جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار بننے کا امکان نہیں کیونکہ یہ لوگ ایمپائیر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کے عادی ہیں۔ تحریک انصاف پھر بھی ان کو شکست دے گی۔