ٹیچر تشدد کیس: اسلم مڈھیانہ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد

Aslam

Aslam

سرگودھا : (جیو ڈیسک) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے سکول ٹیچر تشدد کیس میں اسلم مڈھیانہ اور دیگر ملزمان کے خلاف ترمیمی چالان کے تحت فرد جرم عائد کر تے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو بھی کل 18مئی کیلئے عدالت میں طلب کر لیا۔

سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جج میاں انور نذیر کے سامنے پیش کئے گئے جبکہ سکول ٹیچر نفیس خان لودھی کو سٹریچر پر فاضل جج کے روبرو لایا گیا۔ دوسری طرف سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے جس کی سماعت تیئس مئی کو ہائی کورٹ کا ڈبل بینچ کریگا۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے جج میاں انور نذیر گودھا کی عدالت نے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔ ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر اسلم مڈھیانہ نے ہائی کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔