بجٹ میں ریلیف دینے والے کب تک عوام کو بیوقوف بنائیں گے :پیرزادہ امتیاز سید
Posted on May 17, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات :آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے والے کب تک عوام کو بیوقوف بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور پشاور میں مزدور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں ، اور سیاست دان عوام کو بیوقوف بنانا اور ان کے حقوق کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دیں ، کیونکہ مزدور تحریک ملک گیر جاری ہے ، روز بروز کے احتجاج سیاست دانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، کیونکہ کوئی بھی ایسا سرکاری و غیر سرکاری ادارہ نہیں جو کہ خسارے میں نہ ہو ، اور مزدوروں کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، ہر سال بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کی جاتی ہیں ، جبکہ بجٹ کے بعد سارا سال مہنگائی کا طوفان برپا رہتا ہے ، کوئی بھی ادارہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکا ، اگر حکومت چاہیے تو فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر سو ارب روپے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اکٹھی کی گئی رقم سے اگر پاکستان بھر کے تمام پاور پلانٹس کو چلا دیا جائے تو ملک سے ایک منٹ میں بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے ، لیکن کوئی بھی اس طرف سوچتا نہیں ہے ، ہر کوئی اپنی جیب بھرنے کے چکر میں لگا ہوا ہے ۔