ای ڈی او ایجوکیشن کا جلالپور جٹاں اور گردو نواح کے علاقوں کا دورہ
Posted on May 17, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی میدان میں اصلاحاتی پروگرام کے سلسلہ میں مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا ، ای ڈی او نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جلالپور جٹاں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں ، گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول جلالپور جٹاں ، گورنمنٹ میونسپل گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں ، گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول نمبر 1جلالپور جٹاں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اخلاص گڑھ و دیگر تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران ای ڈی او نے اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا طلباء و طالبات سے سوال و جواب کیے ، ای ڈی او نے اس موقع پر اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نظام تعلیم کی بہتری کیلئے عملی طور پر کوشش کریں تا کہ ضلع گجرات کا شمار پڑھے لکھے اضلاع میں ہو سکے ، حکومت پنجاب ، تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، جبکہ اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، اس موقع پر ساجد محمود قادری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جنرل بھی ہمراہ تھے ۔