لاہور: (جیو ڈیسک) نواز شریف نے سندھ کے سیاستدانوں سے رابطوں کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی طرف سے بنائی گئی آٹھ رکنی رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر لیاقت جتوئی ہوں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں حمید بخش بھٹو، عرفان اللہ مروت، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، اسماعیل راہو، امداد چانڈیو، ماروی میمن، سلیم ضیا اور راجہ انصاری شامل ہیں۔
یہ کمیٹی سندھ میں مختلف سیاستدانوں سے رابطہ کرے گی اور انہیں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لئے قائل کرے گی۔