کوئٹہ : (جیو ڈیسک) مغربی بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر پولیس کی اسپیشل موبائل معمول کی گشت پرتھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی انچارج محمد حسین ہزارہ اور ڈرائیور شدید زخمی ہو ئے، جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔