چوہدری نثار کو اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا۔ عبدالغفور حیدری

maulana abdul ghafoor

maulana abdul ghafoor

پاکستان : (جیو ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء عبدالغفور حیدری نے کہا ہے وہ چوہدری نثار کو قائد حزب اختلاف تسلیم نہیں کرتے۔ وہ صرف نام کے اپوزیشن لیڈر ہیں آج تک اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب نہیں کر سکے۔

ن لیگ کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی اور اس وقت بھی فرینڈلی اپوزیشن ہے۔ اصل اپوزیشن جے یو آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا چوہدری نثار جے یو آئی پر تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ ن لیگ نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں جے یو آئی کو بھی دھوکا دیا۔