اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایک جج اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ سفارشات ججوں کی تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں تقرر کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عظمت سعید کے نام پر غور کا امکان ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئیر جج جسٹس عمر عطا بندیال کے نام کی سفارش کی جا سکتی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کیاجلاس میں سپریم کورٹ کے چار سینئیر جج، ایک ریٹائرڈ جج، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے شریک ہوں گے۔