لاہور : (جیو ڈیسک) جاپان کے سفیر ایچ ای ہیروشی نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جاپانی سفیر اور میاں نواز شریف کے درمیان باہمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام برٹش ہائی کمشنر مسز ایلسن بلیک نے بھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائم مقام برٹش ہائی کمشنر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی اور تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔