ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس

Iftikhar Chuhdary

Iftikhar Chuhdary

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ملکی قوانین میں درکار ترامیم اور نظام انصاف کو مؤثر بنانے کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد میں جاری ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کو جلد انصاف دینے کیلئے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانا ہو گی۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس، اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہوا، اس میں میں وفاقی شرعی عدالت، ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز، اٹارنی جنرل، سیکریٹری قانون، نئے نامزد ارکان جسٹس ریٹائرڈ کریم خان کنڈی، اقبال حیدر، عابد منٹو شریک ہوئے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں قیدی خواتین میں شامل حاملہ اور دودھ پلاتی ماؤں کو ضمانت دینے، تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے قانونی ترمیم پر غور شامل ہے، اجلاس میں گھریلو تنازعات کے ثالثی حل، امتناع تمباکونوشی قانون کا اثر بڑھانے، ہائی کورٹ قواعد میں تبدیلی، سروسز ٹربیونل ایکٹ میں بہتری کی تجاویز پر بھی غور بھی شامل ہے، افتتاحی خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے، اس کے ساتھ ضلعی عدلیہ میں سول جج سے لیکر ڈسٹرکٹ جج تک کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، اجلاس کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان آج شام کو ہو گا۔