راولپنڈی : (جیو ڈیسک)بھوجا اور ائربلو ائرلائن حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سمیت کسی ادارے نے ان حادثوں کی تحقیقات میں مدد نہیں کی۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لواحقین کی ایسوسی ایشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمیں ان حادثوں کی تحقیقات میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت کے تعاون کے بارے میں تو کچھ کہنا ہی بیکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی ہماری درخواست پر توجہ نہیں کی ان کا مطالبہ تھا کہ ان حادثوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور ان تحقیقات سے سول ایوی ایشن کو دور رکھا جائے۔