دہلی : (جیو ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر لیوک پومرسبیچ کی تیس تیس ہزار ڈالرز کے مچلکوں پر زرضمانت منضور کرلی گئی ہے لیکن انہیں کیس کے ختم ہونے تک بھارت میں رہنا ہوگا۔ بینگلور کی جانب سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے لیوک پومرسبیچ پر ایک بھارتی نژاد امریکن خاتوں پر ہوٹل میں بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا مقدمہ ہے۔ پومرسبیچ اور خاتون کو دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے آسٹریلوی کھلاڑی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ویڈیو فوٹیج دیکھ کر ان کے خلاف مجرمانہ کاروائی کا ثبوت نہیں ملتا تاہم مقدمہ کی کاروائی ختم ہونے تک پومرسبیچ بھارت سے نہیں جاسکتے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کے اس واقعہ سے پہلے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اور بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے تنازعات نے لیگ کی ساکھ کو بری طرح مجروح کیا ہے۔