فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری ختم نہیں کرسکتے،وزیرخزانہ

hafeez shaikh

hafeez shaikh

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم یہ آئندہ دو برس میں مرحلہ وار ختم کی جائیگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا سندھ میں خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس کو شامل کرنے سے ایک ہزار نو سو باون ارب روپے کے محصولات کا ہدف حاصل ہوجائے گا اور آئندہ برس کے محصولات رواں برس سے پچیس فیصد زائد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو آئندہ چار برس میں ایک سو چار ارب پاؤنڈ کی امداد دے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں برس صوبوں کو اضافی آٹھ سو ارب روپے دیدیے گئے ہیں تاکہ وہ تعلیم اور صحت پر اخراجات کرسکیں۔