شنگھائی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائش ہوگی

shanghai textile show

shanghai textile show

شنگھائی : (جیو ڈیسک) پاکستان شنگھائی میں منعقد ہونے والے انٹر ٹیکسٹائل میلہ 2012  میں اپنی تیار کردہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کرے گا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق میلے میں پاکستان کے علاوہ  یونان، اٹلی، کوریا، تائیوان، ترکی اور امریکہ کی ٹیکسٹائل مصنوعات ماضی کی طرح اس سال بھی رکھی جائیں گی جبکہ انٹر ٹیکسٹائل میلہ 2012  میں پہلی بار آسٹریلیا، فرانس، بھارت، پرتگال اور تھائی لینڈ بھی حصہ لیں گے اور اپنی تیار کردہ ٹیکسٹائل مصنوعات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔ میلہ 28  سے 30  اگست تک جاری رہے گا۔