نیٹو سربراہ کانفرنس آج سے شکاگو میں شروع، زرداری شکاگو پہنچ گئے

zardari

zardari

شکاگو کانفرنس : (جیو ڈیسک) دو روزہ پچیسویں نیٹو سربراہ کانفرنس آج سے شکاگو میں شروع ہورہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کانفرنس میں شرکت کیلئے شکاگو پہنچ گئے ہیں۔اس اہم کانفرنس میں غیرملکی افواج کے انخلا اور مستحکم افغانستان پر بات ہوگی۔ صدر آصف زرداری شکاگو کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔ صدر زرداری مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ صدر آصف زرداری حامد کرزئی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال ، پاک افغان سرحد پر رابطے مزید بہتر بنانے اور افغانستان میں ترقی و استحکام پر بات کریں گے۔

کانفرنس کے موقع پر ترک صدر عبداللہ گل اور آسٹریلوی وزیراعظم جولیاگارڈ سے صدر زرداری کی ملاقات شیڈول ہے۔ جس میں افغانستان کے مسئلے، پناہ گزینوں کو درپیش مسائل، پاکستان میں تعلیم اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری ایک ارب ڈالر کے کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی کا مسئلہ بھی کانفرنس میں اٹھائیں گے۔ صدر کانفرنس میں پاکستان کا مقف بھی پیش کریں گے۔