اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت ترک وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کی پاکستان میں آمد اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے ریڈ زون آج رات بارہ بجے سیل کردیا جائے گا۔جبکہ ریڈ زون میں سرکاری ملازمین کے علاوہ عام افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔جبکہ آج رات سے شہر میں ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا اور تین دن کے لئے تعمیراتی کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ حملہ کیس میں شہباز شریف کا پولیس کے پاس پیش ہونے کا بیان خوش آئند ہے اگر میاں برادران چاہیں تو پولیس انکا بیان پنجاب ہاوس کے اندر جاکر ریکارڈ کرلے گی۔ میاں برادران بتیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں انکے خلاف مزید ثبوت پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کود اعتراف کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انتہا پسند موجود ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف کو ٹولہ نون لیگ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے اقدامات سے وہاں انتہا پسندی میں کمی آئی ہے۔