شکاگو: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ نیٹو سپلائی کیلیے پاکستان کو فی ٹرک پانچ ہزارڈالر ادا نہیں کرسکتا۔
شکاگومیں ایک انٹرویوکے دوران پنیٹا نے کہا کہ خراب معاشی حالات کے باعث پاکستان کا مطالبہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھاکہ نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغان جنگ کے حوالے سے اتحادی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں طالبان کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔