فلپائن: لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے خلاف احتجاج

protest

protest

منیلا: (جیو ڈیسک) گلوکارہ لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے خلاف فلپائن کے قدامت پسند گروپ نے موم بتیوں کی روشنی میں گانے گاگا کر احتجاج کیا۔ گلوکارہ لیڈی گاگا ورلڈ ٹور کے سلسلے میں فلپائن میں ہیں جہاں وہ 2 روزہ کنسرٹ کریں گی۔ تاہم کئی ملکوں کی طرح فلپائن میں بھی انھیں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔فلپائن میں ان کے کنسرٹ کے خلاف ایک مذہبی تنظیم کے سیکڑوں افراد نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے کنسرٹ ہال کی طرف مارچ کیا۔احتجاج کے دوران شرکا نے موم بتیاں جلائیں اور مذہبی گیت گا گا کر اپنے جذبات لیڈی گاگا تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا اپنے گانوں کے ذریعے مذہبی عقائد کا مذاق اڑاتی ہیں اور فحاشی کو پھیلاتی ہیں۔