لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے مایا ناز سپن باولر سعید اجمل نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرکے ہیٹرک کرنا چاہتا ہوں ، ابھی چوتھا نہیں بنایا سری لنکا کے خلاف تیسرا ہی بہت ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہو ر میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت پر خوش ہوں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے مخصوص فارمیٹ کے پیش نظر بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں گرم موسم کے باعث فاسٹ باولر چھوٹے سپیل کر سکیں گے ۔ جس کے باعث اسپن باؤلنگ کی ذمہ داری بڑھ جائے گی۔