اٹلی : ( جیو ڈیسک)اٹلی میں چھ شدت کے زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد رات کھلے آسمان کے نیچے گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے زمانہ قدیم کے قومی ورثے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 100سے زائد آفٹرشاکس آ چکے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور ہزاروں افراد نے عمارتیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے رات کھلے آسمان تلے گزاری جبکہ مناسب انتظامات نہ ہونے اور بارش نے مقامی افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق زلزلے سے 200ملین یورو کا نقصان پہنچا ہے۔