گونر سندھ نے میری مشکل آسان کردی ،عالمگیر

alamgir

alamgir

کراچی : (جیو ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار اور پاکستان میں پوپ موسیقی کے بانی عالمگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میری جان ہے ، اٹھارہ سال بعد پاکستان آنے پر خوشی محسوس ہوئی ہے، آج مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے ، وہ صرف اور صرف ملک کی بدولت ہے۔

عالمگیر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اپنے گردوں کے علاج کیلئے پریشان تھا ، اور کنسرٹ کرکے علاج کے لئے پیسے جمع کرتا رہا ہوں، گورنر سندھ نے پچاس ہزار ڈالر دیکر میری مشکل آسان کردی ، میں اب باآسانی گردوں کا علاج کرا سکوں گا۔ ان خیالات کا اظہار ، انہوں نے آرٹ کونسل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اتنی عزت اور شہرت دوبارہ دی کہ اپنی بیماری بھول گیا ہوں میں اتنا بیمار ہوں کہ بتا نہیں سکتا، میں دوبارہ پوپ موسیقی کی طرف آیا ہوں اور تین ماہ بعد دوبارہ آرٹس کونسل میں جشن صحت یابی شو کرونگا، ایسا لگتا ہے کہ میں پاکستان سے گیا ہی نہیں تھا۔