پاکستان : (جیو ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی شارٹ فلم سیونگ فیس نے سارک فلم فیسٹول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ یہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی بین الاقوامی سطح پر ایک اور کامیابی ہے۔
تیزاب سے جھلسی عورتوں کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے نیا چہرہ دینا ایک درد ناک عمل ہے۔یہی تکلیف فلم سیونگ فیس میں دکھائی گئی ہے جسے آسکرایوارڈ کے بعد سارک فلم فیسٹول میں بیسٹ ڈاکیومینٹری فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔
آسکرکی طرح سارک فلم فیسٹول کی تاریخ میں بھی پہلی پاکستانی اینٹری ہوگئی۔