بجلی کا بحران جوں کا توں بجلی کے بلوں میں کمی نہ آئی
Posted on May 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : بجلی کا بحران جوں کا توں بجلی کے بلوں میں کمی نہ آئی ، صدر اور وزیراعظم کے اعلانات اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے باوجود ضلع گجرات سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا ، یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے تمام شہروں میں چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کیا ہے ، لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ، کوئی بھی بجلی بحران پر مذید بات کرنے کو تیار نہیں ، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ، اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کر لیے گئے ہیں ، حکومت اور اس کے اداروں کے پاس اخباری بیانات کے علاوہ کسی قسم کی پالیسی نہیں ہے ، پاکستان ایشیاء کا واحد ملک ہے جو کہ مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہا ہے ، سستی بجلی کیلئے شمسی ، کوئلہ اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے کسی بھی حکومت نے کوئی پلان مرتب نہیں کیا کیونکہ یہ واحد بجلی پیدا کرنے کے طریقے ہیں ، جس سے سستی بجلی پیدا کر کے بجلی بحران پر بروقت قابو پایا جا سکتا ہے ، بجلی بحران سے پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔