لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ میں وکلاء نے گوجرانوالہ سے عدالت میں آنے والے اے ایس آئی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ گوجرانوالہ کااے ایس آئی خالد حبس بے جا کیس میں آج ہائی کورٹ میں جسٹس انوارالحق کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا تو وکیل رفیق اور اس کے ساتھیوں نے خالد پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جسٹس انوار الحق نے و اقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے صدر اور دیگر عہدیداروں کو طلب کر لیا ہے جبکہ وکلاء اور اے ایس آئی کی طرف سے ہائی کورٹ سکیورٹی کو ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔