محمد حنیف حیدری کے خلاف ہر سازش بہت جلد بے نقاب ہو گی: چوہدری محمد اسلم

گجرات: عوامی مسیحا محمد حنیف حیدری کے خلاف ہر سازش بہت جلد بے نقاب ہو گی کچھ فریبی وپاکھنڈی عناصراُن کے انقلابی خدماتی مشن سے خائف ہو کر اُن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے میں مصروف عمل ہیں حنیف حیدری نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی جس کے لیے اُن کواس سے بھی بڑھ کر مشکلات کا سامناکرنا پڑا لیکن اُنہوںنے کبھی بھی حق کا ساتھ نہیںچھوڑا ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اسلم ،عدنان بٹ، عمران بٹ ،کرامت اللہ بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ ہم حنیف حیدری کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اوعوام ر حق کی خاطر ہر جگہ اُن کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے سوئی گیس ڈیمانڈنوٹس کے مقررکردہ زاتی نرخوں کا خاتمہ کرواکر لوگوں کو حقیقی نرخوں کی سہولت مہیا کروائی جو تمام عملہ کو ناگوار گزری اور انہوں نے اُسی دن اُن کے خلاف جھوٹ کا پلندہ تیار کرنے کی ٹھان لی آج حنیف حیدری کو اُسی عوامی خدمت کی سزا بھگتنی پڑ رہی ہے انشاء اللہ عوام اُن کے انقلابی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر محاز پر اُن کے ساتھ ہیںاگر اس جھوٹی سازش کو بند نہ کیا گیا تو عوام کا جم غفیر سڑکوں پر ہو گاجو بحر قاتل کی مانندان عوامی خون کو چوسنے والے کیڑوں کو نیست ونابود کر دے گا ۔