پاکستان : (جیو ڈیسک) خیبر ایجنسی میں فوجی آپریشن میں تیزی کے سبب نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
سرکاری حکام نے ذرائع کو بتایا کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن میں تیزی آ رہی ہے جس سے متاثرین کی ایک بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ساٹھ ہزار خاندانوں کی جلوزئی کیمپ میں رجسٹریشن ہو گئی ہے۔ بارہ ہزار خاندان کیمپ کے اندر اور اڑتالیس ہزار خاندان کیمپ سے باہر مقیم ہیں۔ حکام کے مطابق آپریشن متاثرین کو ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔