شام : (جیو ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ دمشق کے علاقے قابون میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے دھماکے کے ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
سرکاری حکام نے دھماکے کی ذمہ داری حکومت مخالف مزاحمت کاروں پر عائد کی ہے۔