آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) آسٹریلوی عوام کی اکثریت ملک میں امیگریشن پروگرام کے خاتمے کی حامی ہے۔آسٹریلیا کے ایک اخبار میں شائع ہونیوالی سروے رپورٹ کے مطابق 51 فیصد آسٹریلوی شہری ملک میں امیگریشن پروگرام کے خاتمے کے حامی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 23 ملین شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں آبادی کی شرح بہت زیادہ ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 32 فیصد شہری مزید غیر ملکی تارکین وطن کو ملک میں لانے کے حامی ہیں جبکہ 65 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کو آسٹریلوی طرز زندگی اپنانا چاہیئے۔