پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر تین روزہ سرکاری دورے پر آج جاپان روانہ ہوں گی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جاپان میں اٹھارہویں فیوچرآف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
وہ جاپانی قیادت کو دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ بھی دیں گی ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر دورے کے دوران اپنے جاپانی ہم منصب کوئی چیروگیمبا سے ملاقات کریں گی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی وعالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔