پارٹی عہدیدار دل آزاری والے بیانات سے گریز کریں۔ الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تما م قومی و صوبائی رہنماء ایسے تما م بیانات سے گریز کریں جس سے اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہو یا کسی طبقہ کی دل آزاری ہو۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے سے بڑے مسئلے کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے۔ دانشور حضرات موجودہ شورش زدہ صورتحال سے سندھ کو نکالنے کے لئے جرات مندانہ موقف اختیار کریں، تما م قومی و صوبائی رہنماء ایسے تما م بیانات سے گریز کریں جس سے اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہو یا کسی طبقہ کی دل آزاری ہو۔ اس موقع پر سندھ، بلوچستان، سرائیکی، گلگت اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران بھی موجود تھے۔