قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج 24 مئی جمعرات کو طلب

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج 24 مئی جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے ،اجلاس میں 825 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منطوری دئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ امور بالخصوص 825 ارب روپے مالیت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام ،جس میں وفاق کا حصہ 350 ارب روپے ہوگا ، سے متعلقہ سفارشات پر غور کرکے اس کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں نئے سال کیلئے وفاق کے ترقیاتی پروگرام میں 45 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے ، پی ایس ڈی پی میں اولین ترجیح توانائی بالخصوص ڈیموں کے منصوبوں کو دی جائے گی جبکہ دیگر شعبوں میں اعلی تعلیم ، ریلویز سمیت انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارتوں اور محکموں کیلئے وفاق 180 ارب روپے سے زائد فراہم کرے گا جبکہ توانائی کے شعبے کیلئے 90 ارب سے زائد ، این ایچ اے پانچ ارب اور ایرا کیلئے دس ارب ہوں گے۔