واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے امریکا سمیت دنیا بھر کی مدد کی ہے، انہیں سزا ملنا بلاجواز ہے۔
امریکی شہر واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کی سزا امریکا کیلئے اہم ہے۔ انکی مدد سے اسامہ بن لادن جیسے بڑے دہشت گرد اور قاتل کو پکڑنے میں کامیابی ملی، پاکستان کے پاس ان کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہلیری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کاپکڑے جانا پاکستان، امریکا اور دنیا بھر کے مفاد میں بھی تھا اور پاک امریکا مذاکرات میں اب اس مسئلے پر بھی بات ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سیتمام مسائل پر مذاکرات جاری رہیں گے۔