ایران: (جیو ڈیسک) جوہری توانائی کے پروگرام پر عالمی طاقتوں نے ایران کے موقف سننے پر اتفاق کرتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ جوہری معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
عراق میں جوہری توانائی کے پھیلاؤ پر ایران سے عالمی طاقتوں کے مذاکرات ابتدائی مر حلے میں مثبت نوٹ پر ختم ہوئے۔ان مذاکرات میں یورپ کی چیف صلاح کار کیتھرین سمیت برطانیہ، فرانس، روس اور امریکہ کے مندوبین نے شرکت کی۔
مذاکرات کے بعداجلاس میں اس نکتے پر اتفاق کیا گیا کہ جوہری توانائی کے حصول میں تمام شرکا کے موقف ایک جیسے ہیں لہذا پرامن جوہری توانائی کے حصول میں ایران سے مزید مذاکرات جاری رکھے جائیں اور اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے ختم کیا جائے۔
کیتھرین کا کہنا تھا کہ ماسکو میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں ایران سے اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔