اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع نعیم لودھی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نوالحق قریشی نے سیکریٹری دفاع نعیم لودھی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کوئی بھی کنڑیکٹ ملازم اپنی برطرفی کے خلاف درخواست دائرنہیں کرسکتا۔ وکیل ایف کے بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نعیم لودھی کو بغیرکسی نوٹس کے فارغ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نعیم لودھی کوایم ڈی فوجی فرٹیلائزرتعینات کردیا گیا ہے۔ جس پروکیل ایف کے بٹ نے بیان دیا کہ ان کے موکل نعیم لودھی کوسیکریٹری دفاع کے عہدے پربحال کیا جائے، پھر وہ خود دونوں میں سے کسی ایک عہدے کا انتخاب کریں گے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد سیکریٹری دفاع نعیم لودھی کی برطرفی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔