نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ حنا ربانی کھر

Hina Rabbani

Hina Rabbani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو جلد سے جلد بحال کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادیوں کے ساتھ شامل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرے۔ سلالہ میں شہید ہونے والے چوبیس جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان کا حق ہے کہ امریکہ اور اتحادی ممالک پاکستانی عوام سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے جو قرار دادیں پیش کی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔