عراق میں 4 روسی سیاح جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Russian

Russian

عراق : (جیو ڈیسک)عراقی سیکورٹی فورسز نے روس کے چار موٹر سائیکل سوار سیاحوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ چار روسی سیاح موٹر سائیکلوں کے ذریعے وسطی ایشیائی ملکوں، ترکی اور ایران کا سفر مکمل کرنے کے بعد جیسے ہی بغداد میں داخل ہوئے تو عراقی فوجی اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرکے فوجی بیس منتقل کردیا۔ گرفتاری کی خبر سن کر سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے ماسکو میں عراقی سفارتخانے کا گھیرا کر لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں نے ماسکو موٹر سائیکل کلب کے چار ممبران کو پہلے کرکوک صوبہ میں حراست میں لیا لیکن قونصلیٹ جنرل کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔ بعد ازاں ان ہی موٹر سائیکل سواروں کو بغداد میں داخل ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لیکر قریبی فوجی بیس منتقل کر دیا گیا۔ چاروں موٹر سائیکل سوار پہلے ہی تمام لاطینی امریکی ملکوں، امریکہ، میکسیکو، یورپ، چین اور منگولیا کا سفر مکمل کر چکے ہیں۔