سیاچن : (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف تلے دب کر شہید ہونے والے سپاہی محمد حسین نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جسے تدفین کے لیے ان کے آبائی گاوں روانہ کردیا گیا ہے۔سیاچن میں پیش آنے والے حادثے کے 50 روز بعد ریسکیو اہلکار 137 میں سے ایک سپاہی محمد حسین کی لاش تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔گیاری سیکٹر میں ہی محمد حسین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آباء گاں روانہ کردیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے گی۔
سپاہی محمد حسین کا تعلق اسکردو کے بالائی گاں شغر تھنگ سے ہے ۔ 7 اپریل کو گرنے والے برفانی تودے تلے 137 فوجی جوان دب گئے تھے ۔ جن کو نکالنے کے لئے سولین اور فوجی جوان موسم کی سختیوں کے باوجود دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔