افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں چھ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ایساف کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔افغان حکومت کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے ہفتے کی رات صوبے پکتیا میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ حملے میں میاں ، بیوی اور ان کے چھ بچے ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کا طالبان یا کسی بھی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
افغانستان میں نیٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔