تحریک انصاف آج راولپنڈی میں جلسہ کرے گی

pti imran khan

pti imran khan

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صدور خان نے کہا ہے کہ لاہور کراچی اور کوئٹہ کے کامیاب جلسوں کے بعد آج راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ بھی ایک تاریخی جلسہ ہو گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان زاہد حسین کاظمی نے بتایا پنڈال میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ مرید چوک سے کمیٹی چوک تک بڑی سکرینز نصب کر دی گئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں چار سے پانچ ہزار خواتین کے لیے بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔