تھانہ کنجاہ کا تفتیشی آفیسر عوام کے لئے وبال جان بن گیا
Posted on May 27, 2012 By Geo Urdu گجرات
کنجاہ:تھانہ کنجاہ کا تفتیشی آفیسر عوام کے لئے وبال جان بن گیا۔تفصیلات کے مطابق جسوکی کے رہائشی ماسٹرمحمدعارف نے بتایاکہ میرے کزن مختاراحمدکوملزمان عرفان عرف فانا اوراس کے پانچ مسلح ساتھیوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔جس کامقدمہ تھانہ کنجاہ میں درج کروایادیاگیا۔تفتیشی آفیسرمہندی خاں نے ملزمان کوپکڑنے کی زاحمت تک گوارہ نہ کی۔اگرپولیس ملزمان کو بروقت پکڑکرکارروائی کرتی تویہ دوسراوقوعہ بھی نہ ہوتا۔ملزم عرفان عرف فانا نے پھراپنے آٹھ مسلح ساتھیوں کی مددسے میرے بھتیجے امتیازحسین کے ڈیرے پرجاکراسے ڈنڈے سوٹے مارکرمضروب کردیا۔جب SHOکنجاہ نے تفتیشی آفیسرکوحکم دیاکہ عرفان عرف فانااوراس کے ساتھیوں کوگرفتارکروتوملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے جس شخص نے تفتیشی آفیسرمہندی خاں کوملزمان کے گھرکی نشاندہی کروائی تواگلے روزاسی شخص کے گھرکے باہرملزمان نے اندھادھندفائرنگ کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ تفتیشی آفیسرملزمان سے ملاہواہے۔اوراس نے تھانہ میں ملزم عرفان عرف فاناکوپروٹوکول دیاہواہے۔اگرمجھے یامیرے خاندان کے کسی شخص کوکوئی نقصان پہنچاتواس کی ذمہ داری تھانہ کنجاہ کے تفتیشی آفیسرمہندی خاں پرہوگی۔ تفصیلات جاننے کیلئے جب تفتیشی آفیسرمہندی خاں سے رابطہ کیاگیاتواس نے بتایاکہ میں میرٹ پرتفتیش کررہاہوں۔