پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بھی اسپیکر قومی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی توہین عدالت کیس میں سزا کے حوالے سے قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو چیلنج کیا جائے گا۔