امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ شکیل آفریدی کو سزادینا انتہائی افسوسناک اور سمجھ سے بالاترہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا کہ پاکستان میں ایسے شخص کو تینتیس سال قید کی سزادی گئی۔ جس نے دنیا کے سب سے بدنام شخص کو پکڑنے میں مدد کی۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کے نہیں ،القاعدہ کیخلاف کام کررہے تھے۔