آل یورپین عظیمی مقابلہ حسن نعت کا انعقاد، مقابلہ رفاقت حسین شاہ نے جیت لیا

husn e naat

husn e naat

ہالینڈ : (محمد اکرم باجوہ) آل یورپین آٹھواں عظیمی مقابلہ حسن نعت ہالینڈ کے میڈیا کوارڈنیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ کی رپورٹ کے مطابق ستائیس مئی بروز اتوار سپہر دو بجے ہالینڈ شہر دی ہیگ مسجد نور السلام سنٹر میں مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت آل یورپین آٹھواں عظیمی مقابلہ حسن نعت یورپ بھر میں ہالینڈ میں اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپ بھر نعت خواناں اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خواتین، بچوں اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ہالینڈ اعزاز احمد چوہدری اور اعزازی مہمان مراقبہ ہال لندن نگران محمد علی شاہ تھے۔

اس پروگرام کی کوریج کیلئے یورپ بھر کے میڈیا نمائندگان موجود تھے پروگرام کا باقائدہ آغاز حاجی مجیب احمد ناشاہی قادری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو بعد میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی ادا کرتے ہوئے حاضرین مجلس کو خوش آمدید اور نعروں سے گرماتے رہے تلاوت قرآن کے بعد اعزازی نعت شریف پڑھنے کی سعادت ھمزہ، ظفر، زین جیلانی، سلیمان مجید، سید جیلانی نے حاصل کی، مقابلہ حسن نعت ست قبل محفل کے روح رواں حاجی جاوید عظیمی نے پروگرام کے رولز بتائے اور مہمانوں کو پروگرام میں شرکت اور جن حضرات نے بھر پور تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کیا ان میں مراقبہ ہال لندن کے نگران محمد علی شاہ اور آسٹریا، سپین، اٹلی، سویڈن، سوئزر لینڈ کے کوارڈنیٹر اور میڈیا سے وسیم ملک، ندیم بٹ، عمران بیگ، راجہ فاروق حیدر، ظفر الدین، محمد اکرم باجوہ کا اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

مراقبہ ہال ہالینڈ کی پروگرام کی پوری ٹیم ساجد مغل، خالد رانا، چوہدری خالد ندیم، حاجی شفیق، اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا پروگرام مقابلی حسن نعت کا آغاز کا اعلان اسٹیج سیکرٹری نے کرتے ہوئے ہالینڈ کے عبد القادر جیلانی کو نعت کیلئے دعوت دی اور اس طرح مقابلہ حسن نعت میں بارہ نعت خواں جن میں علی شیر سپین، شہزاد احمد ہالینڈ، وقاص ملک ہالینڈ، سید رفاقت حسین شاہ، محمد الیاس، رجب علی خان، محمد عامر صدیق، سید مرتضیٰ حسین، محمد فاروق، محمد عامر نعیم نے حصہ لیا آل یورپین آٹھواں عظیمی مقابلی حسن نعت کی جیوری کے فرائض حاجی عبد الرحمنٰ، سید علی جیلانی، مولانا افتخار حسین شاہ نے ادا کیے مراقبہ ہال لندن کے نگران محمد علی شاہ نے اپنے مختصر خطاب میں مراقبہ پر روشنی ڈالی اور پروگرام کی کامیابی پر مراقبہ ہال ہالینڈ کو مبارکباد دی۔

حاجی جاوید عظیمی نے سفیر پاکستان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ہالینڈ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری جو اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ میں تمام مہمانوں خصوصاً حاجی جاوید عظیمی کو شاندار پروگرام کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ آپ کوالٹی کا پروگرام کرتے ہیں آپ کے ساتھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق میں ساتھ دیتے ہیں اور آپ لوگ حضرت آدم علیہ اسلام کا دن بھی مناتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا گیا ہے اس کو ختم کرنا ہے اسلام تو امن کا درس دیتا ہے اس محفل میں میری یہ چوتھی مرتبہ شرکت ہے اور سفیر صاحب نے دو تین نعت کے اشعار بھی پیش کیے اور انہوں نے کہا کہ ہم سب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بھی سنت اپنا لیں تو ہماری بات بن جائے گی انہوں نے پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاستدان خراب ہو سکتے ہیں مگر جیسی قوم ویسے فرشتے اور ہم سب اپنے وطن سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہمیں اپنا اپنا رول پاکستان کی ترقی کیلئے ادا کرنا ہو گا۔

مراقبہ ہال کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ میں اس تقریب میں موجود تمام خواتین و مرد حضرات اور بچوں کو پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصاً اس پروگرام کے انتظامی امور شخصیات خالد ندیم، ساجد مغل، اے وسیم ملک، عارف کسانہ، سید علی جیلانی، محمد آفتاب سیفی، منیر احمد، محمد اکرم باجوہ، محمد اکرم زاہد قادری، سکندر ریاض چوہان اور دوسرے تمام ساتھیوں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں میری مدد کی میں بہت مشکور ہوں اور خصوصاً مسجد نور السلام جو میرئے ساتھ ہر سال تعاون کرتے ہیں نماز عصر کے وقفہ کے بعد مقابلہ حسن نعت کے رزلٹ کا اعلام سید افتخار حسین نے کرتے ہوئے کہا کہ پہلا انعام سید رفاقت حسین شاہ، دوسرا انعام سید مرتضیٰ حسین شاہ اٹلی، تیسرا انعام وقاص ملک ہالینڈ کو دیا جاتا ہے اول، دوئم، سوئم آنے والوں کو گرافیاں فسٹ سیکرٹری طارق کریم نے جاوید عظیمی کے ساتھ پیش کیں۔

اس سے قبل سفیر پاکستان کے ساتھ حاجی جاوید عظیمی نے پروگرام کا کامیاب کرانے میں ایم کردار ادا کرنے پر جن افراد کو شیلڈ پیش کیں ان میں سید علی جیلانی، سید محمد علی شاہ، محمد اکرم باجوہ، آفتاب سیفی، طارق کریم، اے وسیم ملک، چوہدری زاکر حسین شامل ہیں اور مقابلہ حسن نعت پروگرام کے ساتھ تعاون پر ایوارڈ دیئے گے پروگرام کے میڈیا کوارڈنیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ نے جیو اردو کی طرف سے سفیر پاکستان کے ساتھ حاجی محمد جاوید عظیمی کو آٹھواں پروگرام کا انعقاد کرنے پر ٹرافی پیش کی آخر میں درود و پاک سید علی جیلانی اور سید افتخار حسین شاہ نے حاضرین کے ساتھ مل کر پیش کیا۔

اجتماعی دعا مولانا حنیف نقشبندی نے ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی اور حاضرین اور میزبان پروگرام کیلئے خصوصی دعا کی تمام حاضرین کو ان کی نشستوں پر کھانا پیش کیا گیا آخر میں ایک مرتبہ پھر حاجی جاوید عظیمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس طرح یہ پروقار شاندار تاریخی محفل یادگار لمحوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔