سعودی عرب : (جیو ڈیسک)سعودی عرب کے ایک مذہبی سکالر نے شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کیلئے چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی الرابی نامی سعودی سکالر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جو شخص بھی شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کریگا اسے 450,000 ڈالر انعام دیا جائے گا۔
الرابی نے یہ اعلان ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا جس میں شام میں ایک مسجد کے اندر بچوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور بعض کو زخمی حالت میں پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔