پینٹاگون : (جیو ڈیسک) القاعدہ کے ٹھکانے آج بھی افغانستان میں موجود ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جان کربی کے مطابق القاعدہ کے تربیتی اور پیش بندی کے مراکز موجود ہیں تاہم وہ ابھی ان کی نشاندہی نہیں کر سکتے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان سے افغانستان آتے جاتے ہیں۔ جان کربی گزشتہ روز امریکی قیادت میں نیٹو فورسز کے ہاتھوں افغانستان میں القاعدہ کے نمبر دو لیڈر کے ایک ہوائی حملے میں مارے جانے کے اعلان کے حوالے سے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
انھوں نے کہا میرین جنرل جان ایلن اور افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو افواج کے لیے القاعدہ ہر سطح پر تشویش کا باعث ہے۔