پاکستان : (جیو ڈیسک) صدر آصف زرداری نے پنجاب میں ملتان اور بہاولپور کے دو صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنس قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے جس میں اسپیکر سے کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے لئے کمیشن بنایا جائے۔
صدارتی تر جمان کے مطابق صدرکی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چھ سینیٹروں، چھ ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے دو ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کا عمل شروع کرے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق مجوزہ کمیشن ایک ماہ میں رپورٹ دے گا جس کے بعد نئے صوبے بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ صدارتی ریفرنس میں سپیکرقومی اسمبلی کی توجہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی اور پنجاب اسمبلی کی قراردادوں کی جانب دلائی گئی ہے۔ ترجما ن فرحت اللہ بابرکے مطابق کمیشن نئیصوبوں کے لئے حد بندی، آبادی کی بنیاد پرقومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ، سینٹ میں نمائندگی، خواتین اور اقلیتوں کی نشتوں کے بارے میں تجاویز دیگا۔