بلوچستان میں کسی قسم کی مداخلت برداشت قابل قبول نہیں۔ براہمداغ بگٹی

bugti

bugti

بلوچستان : (جیو ڈیسک) بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی بھی قسم کی عالمی مداخلت قابلِ قبول نہیں ہے۔

براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے میں بلوچ رہنماؤں کا آپس میں اتحاد نہیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی منعقد کی گئی بلوچستان کانفرنس کے بارے میں سوال پر براہمداغ بگٹی نے کہا کہ اب ان باتوں اور کانفرنسوں کا وقت گزر چکا ہے۔ براہمداغ نے بلوچستان میں مسلح جدوجہد میں مصروف تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی کی ان کارروائیوں کو درست قرار نہیں دیا جن میں آباد کاروں اور عام لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے لیکن انہوں نے اس کی مذمت سے بھی گریز کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فی الحال عالمی سطح پر آزاد بلوچستان کے مقصد کو ٹھوس حمایت حاصل نہیں ہے۔

براہمداغ بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچوں کے لیے بلوچستان سے نیٹو کو رسد کی فراہمی بھی قبول نہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کی رسد کو بلوچستان سے گزارنا ہے تو اس کے لیے بلوچوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔ براہمداغ کا کہنا تھا کہ ترکمانستان، افغانستان یا ایران سے آنے والی گیس پائپ لائن کے بلوچستان سے گزرنے کا فیصلہ بھی بلوچ عوام کریں گے۔